بریکوٹ(مانند نیوز)بریکوٹ کے صحافیوں نے ہمیشہ مثبت صحافت کو فروغ دیا ہے۔علاقے میں جرائم کے خاتمے اور پائیدار امن قائم کرنے میں پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کیا ہے۔صحافیوں کے بغیر مثال معاشرے کا قیام ناگزیر ہے۔ان خیالات کا اظہار ایس ایچ او تھانہ غالیگے روشن علی نے بریکوٹ پریس کلب کے صحافیوں کے ساتھ ملاقات میں کیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ایس ایچ اوفضل رحیم خان،بریکوٹ پریس کلب کے صدر سہیل باچہ،سرپراست اعلیٰ فضل مولا خان کے علاوہ دیگر عہدیدار موجود تھے۔انہوں نے کہاکہ علاقے کو پاک صاف رکھنا اور یہاں کے لوگوں کو تحفظ دینا پولیس کی اولین ذمہ داریوں میں ہے علاقے میں منشیات کے علاوہ دیگر جرائم کے خلاف سخت آپریشن جاری ہے اور کسی کو بھی اجازت نہیں ہوگی کہ وہ علاقے کو بدامنی کی طرف دکھیلے۔انہوں نے کہاکہ پولیس کا صحافیوں کے ساتھ ہر قسم کا تعاون ہوگا کیونکہ پولیس اور میڈیا کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔بعد میں صدر سہیل باچہ نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ بریکوٹ پریس کلب نے ہمیشہ ظلم کے خلاف آواز اٹھائی ہے اور  بے سہارا اور کمزوروں کا طاقت رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ پولیس کے ساتھ ہم بھرپور تعاون کریں گے اور اپنے علاقے کو ترقی وخوشحالی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے