پشاور (مانند نیوز) گاؤں اضاخیل اور گردو نواح میں ڈکیتی وارداتوں میں اضافہ ہورہا ہے وارداتوں کی وجہ سے گاؤں کے عوام میں خوف پھیل رہا ہے اہالیان علاقہ کا مطالبہ ہے کہ متعلقہ پولیس اور دیگر اداروں کو چاہیے کہ وہ جلد از جلد ایسی وارداتوں کی تفتیش شروع کریں ایک طرف مہنگائی سے لوگ تنگ آکر ڈکیتی اور مختلف جرائم میں ملوث ہو جاتے ہیں، دوسری طرف مہنگائی برداشت سے باہر ہو کر لوگ اپنی زندگیوں سے کھیل کھیلنا شروع کر دیتے ہیں کیونکہ وہ ان وجوہات کی بنا پر منشیات شروع کر دیتے ہیں کیا منشیات سے ایسے مسائل حل ہو جا ئینگے؟ نہیں بلکہ یہ صرف اپنی جان سے کھیلنے کے مترادف ہے حکومت وقت کو چاہیے کہ ایسے جرائم اور مہنگائی کا مستقل حل نکال دیا جائے۔