بٹگرام (مانند نیوز)اس پروگرام کے تحت نئے سکول کھولے گئے ہیں جن سے نہ صرف بچوں کو تعلیم کی سہولت میسر ہوگی بلکہ تعلیم یافتہ مرد/خواتین کو گھر کے قریب روزگار کی سہو لت بھی میسر ہو گئی۔پروگرام منیجر اے ایل پی نے پروگرام کے حوا لے سے ڈپٹی کمشنر بٹگرام کو بتایا کہ ضلع بٹگرام کے دوردراز علاقوں میں جہاں سکول کی سہولت میسر نہیں ہے وہاں نئے سکول کھولنے کی سہولت بطور خاص دی گئی ہے اگر کسی علاقے میں آوٹ اف سکول بچے ہیں اور وہاں سرکاری پرائمری سکول قریب نہیں ہے تو اس سکول میں داخلہ لے سکتے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر بٹگرام نے پروگرام منیجر کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام سے ایک طرف کمیونٹی سکولز کی کارکردگی بہتر اورشفاف ہو جائیگی تو دوسری طرف نئی سکول کھولنے کا طریقہ کار بھی بہت شفاف اور تیز تر ہو جائے گا جس سے صوبے کے دور دروز پسماندہ اور ترقی سے محروم علاقوں کے بچوں کو بھی تعلیم کی سہولت میسر ہو جائیگی اور صوبے میں آوٹ آف سکول بچوں کے تعداد میں خاطرخواہ کمی آجائیگی۔