تورغر (مانند نیوز)اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر تورغر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر تورغر، اسسٹنٹ کمشنر جدباء، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر حسن زئی اور محکمہ مردم شماری اور نادرہ کے نمائندگان نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر تورغر کو ضلع تورغر میں آمدہ ڈیجیٹل مردم شماری کے انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔قبل ازین ڈپٹی کمشنر تورغر انور زیب خان کی زیر صدارت ضلع تورغر کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور دیگر امور پر تورغر کے علماء/آئمہ کرام سے اجلاس کا انعقاد ہوا جسمیں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر تورغر، اسسٹنٹ کمشنر جدباء، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر حسن زئی اور علماء کرام نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر تورغر نے علماء کرام سے موجودہ صورتحال کے حوالے سے تفصیلی بات ہوئی اور تعاون کی اپیل کی اجلاس کے اختتام پر علماء کرام اور ڈپٹی کمشنر تورغر انور زیب خان کی طرف سے ملک پاکستان کی بقاء اور شہداء پولیس لائنز پشاور کے ایصال ثواب کے لئے دعا بھی کی گئی۔