لوئر چترال (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر لوئر چترال ارشد قیوم برکی، کے احکامات کی روشنی میں آٹا مافیا کے خلاف کاروائیاں تیز کردی گئی ہیں۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو شہروز مفتی نے مخبر کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے دکان  سے غیر قانونی آٹا برآمد کر کے بحق سرکار ضبط کر لیا۔اور آٹے کی غیر قانونی خرید و فروخت میں ملوث افراد کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا آغاز کردیا۔تفصیلات کے مطابق پتہ چلا کہ ملوث افراد نے گودام سے گندم خرید کر چکی والے کو فروخت کیا۔ چکی والے نے پھر آٹے کی پیکنگ کر کے دکاندار کو فروخت کیا تھا۔ اس حوالے سے باقاعدہ انکوائری کا اغاز کر کے ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دی جائیگی۔عوام الناس سے گزارش کی جاتی ہے وہ ضلعی انتظامیہ سے تعاون کریں۔اور ایسے واقعات کی نشاندہی کریں۔آپ کی شکایات کا بروقت ازالہ کیا جائیگا اور فوری کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔اسی طرح ضلعی انتظامیہ اور  کے پی فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی لوئر چترال کی ٹیم نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر دروش محمد علی  اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر شکیل احمد خان نے دروش بازارمیں کاروائی کرتے ہوئے ایک ہوٹل سے مضر صحت گوشت برآمد کرکے موقع پر تلف کردیا۔اسی طرح گرانفروشی,ناقص کوالٹی اور ایکسپائر اشیاء پائے جانے پر متعدد دکانداروں کو چالان کیا گیا۔اور سختی سے ہدایات کی گئیں کہ صفائی اور معیار کو یقینی بنایا جائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے