باجوڑ (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر باجوڑ فہد وزیر کی ہدایت کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر خار محب اللہ خان یوسفزئی نے جناح بس ٹرمینل کے قریب بازار کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے اشیائے خوردونوش کے ایکسپائیری، کوالٹی اور قیمتیں چیک کئے۔اس موقع پر ایکسپائر چیپس، ایکسپائیر کولڈ ڈرنکس اور شاپنگ بیگز جس پر پابندی ہے کو برآمد کر کے اپنے تحویل میں لیکر دکانداروں کو دفتر طلب کئے۔دیگر دکانداروں کو موقع پر ہدایات جاری کی کہ اگر آئیندہ کسی بھی دکاندار کیساتھ مذکورہ غیر معیاری، ممنوعہ اور ایکسپائیر اشیاء وغیرہ پایا گیا تو فوڈ سیفٹی ایکٹ کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔