حیدر آباد(مانند نیوز ڈیسک)پشاور سے کراچی جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس کوٹری میں بڑے حادثے سے بچ گئی۔ ریلوے انتظامیہ کے مطابق پشاور سے کراچی جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس کی بوگیاں کوٹری سٹیشن کے قریب الگ ہوگئیں، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ریلوے انتظامیہ نے کہاکہ ٹرین تیز رفتاری کے سبب ایک ٹریک سے دوسرے ٹریک پر جاتے ہوئے دو حصوں میں تقسیم ہوئی، مسافروں کو متاثر ہونے والی ایک بوگی سے اتار دیا گیا۔حکام کے مطابق حادثے کے سبب حیدر آباد سے کراچی کی آمدوروفت معطل ہوگئی، ٹرینوں کو حیدر آباد سٹیشن پر روک دیا گیا، حیدرآباد سٹیشن پر پاکستان ایکسپریس مہران، قرارقرم ایکسپریس اور ملت ایکسپریس سمیت دیگر گاڑیاں متاثر ہوئیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے