دمشق(مانند نیوز ڈیسک)شام میں زلزلے کے باعث ایک ہی خاندان کے 25 افراد جاں بحق ہوگئے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق احمد ادریس نامی شخص کے خاندان کے 25 افراد زلزلے کے باعث جاں بحق ہوئے۔ رپورٹس کے مطابق جنگ سے بے گھر ہونے کے بعد احمد ادریس اب شام کے شہر سراقب میں مقیم ہے جو خاندان کے 25 افراد کی لاشوں کو دیکھ کر صدمہ میں ہے۔ غیرملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احمد ادریس نے کہا کہ ہم اپنے اور اپنے بچوں کے لیے محفوظ پناہ گاہ تلاش کرنے یہاں آئے، لیکن آخر میں یہاں قسمت نے ہمیں کس طرح پکڑ لیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے