اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہر نئے پلستر کی رونمائی کے ساتھ ہی عمران خان نیا جھوٹ، ایک نیا الزام لگاتے ہیں جو دہشت گردی، کشمیر، قومی سلامتی پر قومی قیادت کے ساتھ مل کر بیٹھنے کو تیار نہیں،شہداء کے خلاف غلیظ مہم چلانے والا،ہزارہ برادری کے جنازوں پر کہے کہ بلیک میل نہیں ہوں گا، وہ ملک کو اکٹھا کرے گا؟۔ان خیالات کااظہار مریم اورنگزیب نے جمعرات کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ قوم میں نفرت،بدتہذیبی، تقسیم کا زہر گھولنے والا اداروں کے خلاف زہر اگل رہا ہے۔ہارے ہوئے نالائق نااہل گھڑی چور،کرپٹ بہروپیے کی کسی کو فکر نہیں۔بکتر بند زمان پارک خواتین اور بچوں کے حصار سے نکلیں۔عمران خان اداروں کے خلاف اپنے جھوٹے بیانات سے دہشت گردوں کی مدد کر رہا ہے۔ مریم اورنگزیب نے اپنے بیان کے ساتھ عمران خان کا ویڈیو کلب پر شیئر کیا ہے جس میں عمران خان کہہ رہے ہیں کہ ایشو یہ ہے کہ اس ملک کی آئی ایس آئی یعنی فوج کی قیادت کس حدتک چلی گئی ہے کہ جو ملک کی سب سے بڑی پارٹی کا لیڈر ہے جوملک کو اکٹھا کرسکتا ہے اس کو مارنے کیلئے تیار ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے