بٹ خیلہ (مانند نیوز)پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ کے ضلعی صدر سابق ایم پی اے پیر مصور خان غازی نے کہا ہے کہ چیئر مین عمران خان کی کال پر جیل بھرو تحریک بارے پارٹی ورکرز میں جوش وجذبے دیدنی ہے تحریک کی کامیا بی کیلئے ورکرز سو شل میڈیا اور واٹس اپ گروپس کے ذریعے مہم چلا رہے ہیں میڈ یا سے بات چیت میں انھوں نے کہا کہ یو نین کونسلزکی سطح پر زیادہ سے زیادہ ورکرز کو جیل بھرو تحریک کیلئے تیار کرنے اورفارم پر کر نے کیلئے لائحہ عمل مرتب کیا جارہا ہے جبکہ تحصیل در گئی کا اجلاس بھی طلب کر لیا گیا ہے انھوں نے کہا کہ سازش کے تحت عوام کی نمائندہ حکومت ختم کرکے چوروں کو ملک وقوم پر مسلط کرنے کانتیجہ سب کے سامنے ہے ایک طرف ملک سخت بد امنی کا شکار ہو گیا ہے اور دوسری طرف رہی سہی کسر مہنگائی نے پوری کردی ہے نا اہل اور کرپٹ ٹولے نے ہماری معزز ماؤں بیٹیوں کو آٹے کیلئے قطاروں میں کھڑے ہونے پر مجبور کر دیا ہے انھوں نے کہا کہ تمام مسا ئل اور بحرانوں کا واحد حل فوری الیکشن ہے جس سے فرار کی کوئی بھی حکومتی کوشش کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی۔انھوں نے کہاکہ ملاکنڈ خصو صا تحصیل در گئی میں سیاسی بنیادوں آٹے کی تقسیم کا سلسلے جاری ہے جس کی وجہ سے اصل مستحقین محروم ہیں انھوں نے ڈپٹی کمشنر اور اسٹنٹ کمشنرز سے مطالبہ کیا کہ سستے آٹے کی بلا تفریق تقسیم یقینی بنانے کیلئے موثر اقدامات کریں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے