بریکوٹ (مانند نیوز)خیبر پختونخوا کے نگران وزیر برائے مواصلات و تعمیرات محمد علی شاہ نے کہا ہے کہ سوات کے صحافیوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے اور اس حوالے سے صوبائی حکومت کیساتھ مل بیٹھ کر ٹھوس اقدامات اٹھائیں گے۔سوات کے عوام اور صحافیوں کےمسائل کے حل کیلئے حقیقی معنوں میں آواز اٹھائیں گے اور انکے مطالبات اور درپیش چیلنجر کو نگران وزیر اعلی اعظم خان اور سیکرٹری اطلاعات ارشد خان کیساتھ مشاورت سے حل کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مواصلات کمیٹی روم میں منعقدہ تحصیل بریکوٹ پریس کلب کابینہ کی حلف برداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سابق ڈائیریکٹر اطلاعات نور الہادی ،تحصیل بریکوٹ پریس کلب کے صدر سہیل باچا ، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر زاکر ،حامد خان اور دیگر پریس کلب کابینہ ارکان نے شرکت کی۔حلف برداری کی تقریب سے سابق ڈایریکٹر انفارمیشن نورالہادی،سابق رکن اسمبلی شیر شاہ خان ،سابق رکن اسمبلی شانگلہ محمد رشاد خان نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیر نے تمام کابینہ ارکان کو مبارکباد دی اور انکو پشاور آنے پر خوش آمدید کہتے ہوئے بتایا کہ سوات کے مقامی صحافیوں کے مسائل کو حقیقی معنوں میں حل کریں گے اور اس حوالے سے سوات عوام کے مسائل کو ہر فورم پر اٹھائیں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ سوات موٹر وے فیز ٹو کے ڈیزائین میں از سر نو تبدیلی کا بھی ارادہ رکھتے ہیں جس سے عوام کی زمینوں کو بھی بچایا جاسکے گا اورموٹر وے کو متنازعہ بنانے کا نہیں بلکہ سوات کے عوام کے بہترین مفاد اور سیاحت کیلئے موزوں ڈیزائین ترتیب دیں گے۔دریں اثناء نگران وزیر برائے مواصلات و تعمیرات اور نگران وزیر برائے محکمہ خوراک فضل الہی کو سوات موٹر وے فیز ٹو کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں سیکرٹری آبپاشی مطہر زیب اور سیکرٹری مواصلات سید امتیاز حسین نے بھی شرکت کی۔نگران وزیر برائے محکمہ خوراک فضل الہی نے اجلاس کے حکام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی معیار کے ڈیزائین کو مدنظر رکھ کر سوات موٹر وے فیز ٹو کی تعمیر کو مکمل کیا جائے۔نگران وزیر محمد علی شاہ نے کہا ہے کہ باہمی مشاورت سے اس عوامی پراجیکٹ کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے