تورغر (مانند نیوز)ضلع تورغر کے دور دراز علاقے گاؤں سورال بسی خیل میں ڈپٹی کمشنر تورغر انور زیب خان کا کھلی کچہری کا انعقاد۔ شدید بارش اور مشکل راستے کے باوجود عوام کے شکایات اور انکے مسائل کے حل اور سنوائی کے لئے ڈپٹی کمشنر تورغر انور زیب خان کی ضلعی محکموں کے افسران اور پولیس کے ہمراہ عوام کی دہلیز پر حاضری۔علاقہ کے مشران اور لوکل حضرات نے ڈپٹی کمشنر تورغر اور باقی افسران کا سورال آنے پر پرتپاک استقبال کیا۔ کھلی کچہری کا انعقاد گورنمنٹ پرائمری سکول سورال بسی خیل کے احاطے میں کیا گیا۔کھلی کچہری میں عمائدین علاقہ اور نوجوانان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ کھلی کچہری میں عوام نے ڈپٹی کمشنر تورغر کو اپنے تمام تر مسائل سے آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر تورغر نے عوام کے بیشتر مسائل کو موقع پر حل کیا اور غورطلب مسائل کے لئے متعلقہ محکموں کو فوراً پلان مرتب کرنے کی ہدایات صادر کیں۔ ڈپٹی کمشنر تورغر نے عوام کو اس بات کی یقین دہانی کروائی کے وہ ضلع تورغر کو اپنا گھر سمجھتے ہیں اور وہ اپنی تمام تر توانائیاں ضلع کی بہتری کے لئے صرف کر رہے ہیں۔عوام نے ڈپٹی کمشنر تورغر کو گاوں سورال میں کھلی کچہری منعقد کرنے پر خارج تحسین پیش کی اور شکریہ ادا کیا۔ کھلی کچہری کا اختتام دعائیہ کلمات پر کیا گیا۔