جمردد(نمائندہ  مانند)جمرودمیں منعقدہ کھلی کچہری فارمیلیٹی ہے عوام کے مسائل سننے تک محدود،حل نہیں ہوتے۔علاقہ عمائدین ضلع خیبرتحصیل جمرود جرگہ ہال میں بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ سے عوام کو درپیش مسائل اور روز مرہ احتجاجی مظاہروں کے حوالے سے جمرودانتظامیہ اور ٹیسکو عملہ کا مشترکہ کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پراسسٹنٹ کمیشنرجمرود محمدعرفان عثمان، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمیشنرجمرود احسن طاہر،ٹیسکو ڈسٹرکٹ خیبر ایکسیئن علی عسکر،ایس ڈی ا و ٹیسکو ڈسٹرکٹ خیبر، این سی جمرودچیئرمین شاہدخان، وی سی چیئرمین حاجی عبدالمنان، وی سی چیئرمین نسبت علی، وی سی چیئرمین حسین زادہ،، جے یو آئی خیبرسینئررہنماء سیدکیبر، زوان کوکی خیل تنظیم کے کارکنان، علاقائی مشران سمیت سیاسی وسماجی عمائدین نے کثیرتعداد میں شرکت کیں۔ زوان کوکی خیل تنظیم کے جنرل سیکرٹری نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ کھلی کچہری سے احتجاجاً واک آوٗٹ کرتے ہوئے کہاکہ کھلی کچہری میں زمہ دار آفسران کی عدم موجودگی سے ظاہر ہوتا ہے کہ کوئی بھی ہمارے مسائل حل کرنے میں مخلص نہیں ہے اس لئے یہاں پربیٹھنا فضول اور وقت کا ضیاع ہے۔ علاقائی عمائدین نے کہا کہ کیری لوگر بل میں قبائلیوں کی حصے کے اربوں روپے غائب ہیں وہ واپس کئے جائے انہوں نے کہا کہ ورسک ڈیم کی تعمیرسے لے کر اب تک ہمیں رائلٹی نہیں ملی ہیں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ معاہدے موجود ہیں وہ منظرعام پر لائے جائے اور ہمارے حقوق ہمیں دیئے جائے۔ انہوں نے کہا کہ جمرود گریڈ اسٹیشن کی زمین پر ٹیسکو حکام مفت میں قابض ہے پھر بھی مقامی لوگ ایک گھنٹہ بجلی سے محروم ہے جبکہ غیرقانونی قائم فیکٹریوں کو 24 گھنٹے بجلی میسر ہے جوکہ سراسرظلم اور ناانصافی ہے انہوں نے کہا کہ مزکورہ گریڈ اسٹیشن صرف گھریلو صارفین کے لئے بنایا گیا ہے غیرقانونی انڈسٹریز کے لئے نہیں مگر اس کے باوجود بھی فیکٹریز مالکان سے رشوت لے کر گھریوں بجلی انہیں فراہم کررہے ہیں۔ مزکورہ گریڈ اسٹیشن کی وجہ سے مقامی لوگ ذلیل وخوار ہو رہے ہے عوام اس سے مستفید نہیں ہو سکتے اس لئے اس کو فوری طور پر یہاں سے ہٹایا جائے ہم کسی این جی اوز اور صاحب ثروت شخصیات وغیرہ سے تعاون مانگ کر سولرائزیشن سسٹم لگا کر بجلی پیدا کرکے عوام کو دینگے۔ ٹیسیکوڈسٹرکٹ خیبرایکسئن نے کہا کہ جب تک میٹرز نہیں لگائے گے اور بل ادا نہیں کرینگے مفت کی بجلی عوام کو مہیا نہیں کرسکتے حکومت عوام کی ریلیف کیلئے بجلی کی مد میں جو رقم دیتی ہیں اس سے دو گھنٹے بجلی بھی دینا مشکل ہیں البتہ اگر لوگ دو اور تین کنکشن کی بجائے ایک کنکشن لگائے اور گھرمیں ہیٹراور غیرضروری بجلی آلات کا استعمال کم کردیں تو پھر دو گھنٹے کی بجائے بارہ گھنٹے بجلی دے سکتے ہیں آخر میں اسسٹنٹ کمیشنرجمرودنے قوم کوکی خیل کو مشران پر مبنی چھ رکنی کمیٹی بنانے کا کہا اور یہ یقین دہانی دلائی کہ انکی جلد وفاقی سطح پر وزراء سے ملاقات کرائینگے تاکہ عوام کو بجلی لوڈشیڈنگ کا مسئلہ براہ راست بات چیت کے زریعے حل ہوسکے اس لئے عوام بھی تحمل سے کام لیں اور احتجاجی مظاہروں سے اجتناب کریں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے