جنوبی وزیرستان(مانند نیوز) پولیو مہم کی کامیابی صحت مند معاشرے کی ضمانت ہے اپنے بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کا واحد اور موثر طریقہ پولیو کے قطرے ہیں، اگر اس سلسلے میں غفلت اور کوتاہی برتی گئی تو تمام عمر بچھتاوہ ہوگا، 13 فروری سے شروع ہونے والی پولیو مہم میں عمائدین علماء کرام،اساتذہ اور نوجوانوں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئیے تاکہ اس جان لیوا مرض کا مکمل خاتمہ ہو اور آپکے نونہالوں کا مستقبل محفوظ ہوں ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان نیک محمد نے پولیو مہم کے حوالے سے ڈی سی کمپاونڈ جنوبی وزیرستان میں منعقدہ عمائدین کے ایک جرگے سے خطاب کے دوران کیا اس موقعہ پر اسسٹنٹ کمشنر لدھا انیس الرحمٰن اور اسسٹنٹ کمشنر سرویکئی عمر خطاب اور ایڈیشنل اے سی تحصیل چیئرمین شاہ فیصل غازی کے علاؤہ سرکردہ قبائلی عمائدین بھی موجود تھے، جرگے سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر جنوبی وزیرستان اپر شمس الرحمن داوڑ نے بھی اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ محسود ایریا میں پچھلے چھ مہینوں سے بند تھا، پیرامیڈیکس کے کچھ مسائل تھے جنہیں مل بیٹھ کر مذاکرات کے ذریعے حل کردیا گیا اور پولیو مہم بحال کردی گئی ان کا کہنا تھا کہ معمالات حل کر نے بعد پیرامیڈیکس ملازمین نے پولیو مہم میں اپنے فرائض بھرپور طریقے سے نبھانے کا اظہار کیا ہے، پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے ہر مکاتب فکر کے افراد کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئیے ہے اور پولیو ٹیموں سے تعاون کرنا چاہئیے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کا کہنا تھا کہ محسود ایریا کے ہسپتالوں اور اور طبعی مراکز میں سہولیات کا شدید فقدان تھا تاہم چارج سنبھالنے کے بعد سول ہسپتال سراروغہ، لدھا میں علاج معالجہ کی سہولیات مہیا کی گئی اور غیر فعال بی ایچ یوز کو فعال بنادیا گیا اسکے علاؤہ لشمینیا جیسے مرض کی روک تھام اور علاج معالجہ کے لئے مراکز قائم کردی گئی ہے جس کے نتیجے میں لشمینیا مرض پر کافی حد تک قابو پا لی گئی ہے۔ قبائلی عمائدین جس میں ملک راپا خان،ملک نور خان، ملک حبیب خان، ملک، رفیق، ملک عصمام الدین اور دیگر نے جرگے سے خطاب کے دوران اپنے طرف جنوبی وزیرستان اپر میں پولیو مہم کی کامیابی کے لئے بھرپور کردار ادا کرنے کا اظہار کردیا۔