بٹ خیلہ ( مانند نیوز) ملاکنڈ میں سرکاری آٹا تقسیم کے لیے نیا فارمولہ تیار، ہر ویلیج اور نیبر ہوڈ کونسل کو آبادی کی تناسب سے لائسنس یافتہ ڈیلر کو آٹا فراہم ہوگی، کونسلرز اور چئیرمینوں نے بھی اتفاق کردی، ضلع ملاکنڈمیں سرکاری آٹا کو منصفانہ بنیاد پر تقسیم کرنے کے لیے ڈی سی ملاکنڈ کی خصوصی ہدایات پر اے ڈی سی ملاکنڈ زمین خان مہمند کی سربراہی میں اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ فوڈ افیسرنور حیات خان، اے ڈی ایف سی ارشد علی خان سمیت تحصیل بٹ خیلہ کے بلدیاتی ممبران نے شرکت کی، اجلا س میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ ضلع کے 82 ویلیج اور نیبرہوڈ کونسلز کو 2017 کے مردم شماری کے مطابق ابادی کی تناسب پر آٹا فراہم کی جائیگی، سرکاری آٹا سیاسی جماعتوں اور منتخب بلدیاتی ممبران کی نشاندہی پر ان تاجروں کو دی جائیگی، جن کے پاس محکمہ فوڈ کا جاری کردہ آٹا لائسنس ہو، جن کونسلوں میں لائسنس یافتہ تاجر نہیں وہ بھی محکمہ فوڈ سے لائسنس حاصل کریں گے، کونسلر اتحاد میں شامل ممبران محمد الیاس، سبحان علی، گوہر الرحمان، دوست محمد، محمد رسول اور دیگر نے فیصلہ پر اعتماد کا اظہار کیا، اس موقع پر بعض ویلیج کونسلوں کی ابادی پر بلدیاتی ممبران نے اعتراض کیا، اے ڈی سی نے انہیں یقین دلایا کہ کوٹہ میں شامل کی گئی ابادی پر اعتراض کو مردم شماری کے ساتھ جانچ کراعتراضات کو دور کریں گے، انہوں نے کہا کہ سرکاری آٹا کی تقسیم پر کھڑی نظر رکھی جائیگی اوربے قاعدگی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کریں گے۔