اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)سابق سپیکر قومی اسمبلی اور رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے کہا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے جج صاحبان نے اپنے حلف کے ساتھ انصاف کیا، آئین کے ساتھ کھڑے ہیں اس کی خلاف ورزی برداشت نہیں کریں گے۔انہوں نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ آئین کو بچانے کے لیے بڑا اقدام ہے۔اسد قیصر نے کہا کہ پشاور ہائی کورٹ میں بھی انتخابات کے انعقاد کیلئے کیس دائر کر رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر90 دن میں انتخابات نہ کرائے گئے تو آئین کی خلاف ورزی ہو گی، آئین کے ساتھ کھڑے ہیں اس کی خلاف ورزی برداشت نہیں کریں گے۔ پی ڈی ایم حکومت نے 8 مہینے میں ملکی معیشت تباہ کر دی، ملک میں مہنگائی، بے روزگاری اور بد امنی اپنے عروج پر ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے