اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک کو کہاں لے آئے ہیں، آئین میں واضح لکھا ہے 90دن میں الیکشن۔عدالت کا دو ٹوک فیصلہ 90دن میں الیکشن۔اس کے باوجود سب کو یہ خدشہ ہے یہ پھر بھی الیکشن سے بھاگیں گے،یعنی آئین سے انحراف کریں گے۔ان خیالات کااظہار اسد عمرنے ہفتہ کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ اسدعمر کا کہنا تھا کہ قوم کا اعتماد ہی نظام سے اٹھ گیا ہے۔یہ ملک کی بنیاد ہلانے کے مترادف ہے۔