پشاور(مانند نیوز) دار الشفاء ہسپتال مردان کی کنسلٹنٹ نیوٹریشن کرن ربی نے کہا ہے کہ طالبات محنت اور لگن کے ساتھ علم کا حصول یقینی بنائیں۔ طالبات ہی سے ملک اور قوم کی امیدیں اور مستقبل وابستہ ہے۔  ان خیالات کا اظہار  انہوں نے  دار الشفاء ہسپتال میں تین ماہ  انٹرنشپ حاصل کرنے والی و ویمن یونیورسٹی مردان  کے 21 طالبات میں اسناد تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔تقریب سے ہسپتال ایڈمنسٹریٹر سہیل خان اور ایگزیکٹو ڈائر یکٹر اسد خان نے بھی خطاب کی۔مقررین  نے طالبات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ محنت اور لگن کے ساتھ علم کا حصول یقینی بنائیں۔ زندگی جہدِ مسلسل کا نام ہے اور مشکلات کا سامنا انسان کو مضبوط بناتا ہے۔ ہر ناکامی کے بعد کامیابی ہے وہ کبھی مایوس نہ ہوں۔ طالبات محنت کے راستے پر کاربند رہیں اور جدوجہد میں ہی اپنا سکون تلاش کریں۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ طالبات خود میں سوال کرنے اور اس کا جواب تلاش کرنے کی صلاحیت پیدا کریں۔ فکری ارتقاء ہی انفرادی اور اجتماعی ترقی کا ضامن ہے۔ انہوں نے کہا کہ دار الشفاء ہسپتال طالبات کو مزید سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون کرے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے