اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)متحدہ عرب امارات کے صدرالشیخ محمد بن زاید النہیان سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ملاقات کی،علاقائی صورتحال اور دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعاون پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ ہفتہ کے روز پاکستان میں موجود متحدہ عرب امارات کے سفارتخانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدرالشیخ محمد بن زاید النہیان نے ابوظہبی کے قصر الشاتی محل میں پاکستان کے چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر کا استقبال کیا۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے علاقائی صورتحال اور دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعاون وشراکت داری کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔متحدہ عرب امارات کے سفارتخانہ کی جانب سے متحدہ عرب امارات کے صدرالشیخ محمد بن زاید النہیان سے پاکستان کے چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیراحمد شاہ کی ملاقات کی تصویر بھی جاری کی گئی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے