ٹل (مانند نیوز) ڈپٹی کمشنر ہنگو جناب محمد رفیق خان مہمند کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ٹل محمّد ارشد آفریدی نےرات گۓ 35۔1 بجے ٹائپ ڈی ہسپتال ٹل کا اچانک دورہ کیا. ۔ہسپتال میں ایمرجنسی کا معائنہ کرتے ہوئے عملے کی موجودگی، صفائی ستھرائی اور ضروری ادویات کی دستیابی کا جائزہ لیا ۔ عملہ حاضر پایاگیا۔ اور ضروری ہدایات جاری کیا۔