پبی (مانند نیوز) نگران صوبائی وزیر ملک خوشدل خان نے تحصیل بار کو نسل پبی اور نو شہرہ بار کو نسل کا دروہ کیا بار پہنچنے پر صدر بار کونسل میاں ذاکر اللہ ایڈوکیٹ اورد یگر وکلاء نے ان کا شاندار استقبال کیا دہشت گردی کیخلاف پبی بار اور نوشہرہ بار، نے قرداد پیش کیا اورپولیس شہدا کو خراج تحسین پیش اور کہا ہم سب سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ بشانہ کھڑے ہوگے نگران صوبائی وزیر ملک خوشدل خان نے وکلائسے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہکہ یہ میرا اپنا تعلق تحصیل ہے یہاں کے مسا ئل حل کر نا میراذمداری بھی ہے انہو ں نے کہا کہ صوبا ئی حکو مت کے ساتھ پیسے نہیں ہے خزا نہ خالی ہے اور ملک شدید ما لی بحران سے دوچار ہے ہم اپنی آئینی کردار کو ادا کر تے رہے ئینگے اور آئین کے دائرے میں رہ کر جو کام ہم کر سکتے ہیں عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کرینگے تحصیل کورٹ پبی کارقبہ بہت کم ہے اس کے ساتھ منسلک محکمہ ایریگیشن کا جو چھ کنال رقبہ ہے یہ جوڈیشری کو دینے کے لئے محکمہ لاء اور وزیر ایریگیشن کے ساتھ بات کرونگا انشاء اللہ ہفتہ دس دن میں ان کا حل نکالونگا اور پارکنگ کا مسئلہ حل کر نے کے لئے وفاقی وزیر ریلوے سے پیر کے دن ملا قات میں ریلوے اراضی کرایہ پر دینے کے لئے بات کر ونگا یہاں پر جوڈیشنل کمپلیکس تعمیر کر نے کے لئے بین الاقوامی امدادی اداروں اور جسٹس آف لاء سے بات کرونگا انشاء اللہ ان کے تعاون سے یہ کملیکس تعمیر کرینگے انہوں نے شاندار استقبال کر نے پر بار کے تما م وکلاء کا شکریہ ادا کیاتحصیل بار کو نسل کے پبی کے صدر میاں ذاکر اللہ نے اپنے مسائل پیش کئے اور کہا کہ جولائی 2022میں پبی کورٹ کا افتتاح ہوا ہے اور کسی وزیر نے یہاں کادورہ نہیں کیا ہے اور وکلاء اور ججز کو یہاں پر درپیش مسائل اور مشکلات پر کو ئی بات کی ہے یہاں سا ئلین کی تعداد بہت ذیادہ ہیں اس کے لئے مزید عدالتوں کے لئے بلڈنگ کی تعمیر کی اشد ضرورت ہیں کہ ججز کی تعداد ذیادہ ہو جا ئے اور کم وقت میں لو گوں کے کیسوں کا خا تمہ جلدی ہو سکیں انہوں نے نگران صو با ئی وزیر ملک خوشدل خان کا پبی بار کو نسل آنے پر ان کا شکر یہ ادا کیا۔