پبی (مانند نیوز) ڈی جی ہیلتھ آفس پشاور کو فیصل جاوید کریمی نامی اہلکار نے کرپشن کا گڑھ بنا دیا ہے۔کوئی کام رشوت کے بغیر نہیں ہوتا۔دفتر کو اپنا جاگیر بنادیا ہے۔افسران بالا بھی ان کے سامنے بے بس۔وزیر اعلی اور چیف سیکرٹری  فوری نوٹس لیں ان خیالات کا اظہار ممتاز خان صوبائی صدر ایپکا خیبر پختونخوااورنگزیب کشمیری مرکزی سیکرٹری  جنرل ایپکا پاکستان نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا۔کہ ڈی۔جی۔ہیلتھ آفس میں کلرکوں کو جو مسائل  پیدا ہوئے ہیں۔یہ نام ونہاد تنظیم کے عھدادار کے پیدا کردہ ہیں۔اور ڈی۔جی۔ہیلتھ  آفس میں رشوت کا بازار گرم کر رکھا ہے۔جو ڈی۔جی۔ہیلتھ کے  بدنامی کا باعث بن رہا ہے۔لیکن وہ بھی خاموشی تماشائی بن بیٹھے ہیں۔انہوں نے مزید کہا۔کہ کلرکوں کے پوسٹنگ ٹرانسفر اور سینارٹی میں ردوبدل کرکے لاکھوں روپے رشوت لے کر کام کرواتے ہیں۔تعجب کی بات تو یہ ہے۔کہ فیصل جاوید کریمی جو ایک چپڑاسی بھرتی ہوا تھا۔اور اب دو نمبری پر سینارٹی لسٹ میں ردوبدل کرکے 10 سال بعد جونیر کلرک اور اب سینئر کلرک بن گیا۔اور اضلاع  کے کلرک ریٹایرمنٹ کے قریب ہے۔اور سکیل نمبر 11 میں ریٹایرڈہور ہے ہیں۔ان کے خلاف ہم جلد سی۔ایم۔اور چیف سیکرٹری سے ملاقات کرینگے۔اور ان کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کرینگے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے