وانا (مانند نیوز) سینئر صحافی و بابائے صحافت جاوید نور وزیر کی آج پہلی برسی ڈسٙٹرکٹ پریس کلب وانا لوئر وزیرستان میں انتہائی عقیدت و اخترام سے منائی گئی۔ برسی تقریب میں جماعت اسلامی کے سینئر رہنما ممتاز خلیل ، نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے سینئر رہنما ملک زین اللہ وزیر سمیت محکمہ جنگلات ، زراعت و دیگر مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ تقریب کے شروعات میں مرحوم صحافی کے ایصال ثواب کیلئے دعائے مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعا کی گئی، اور مجلس میں شراکاء کیلئے کھانے کا اہتمام بھی کیا گیا۔ واضح رہے مرحوم صحافی جاوید نور وزیر نے بہت ہی کھٹن حالات میں شعبہ صحافت سے وابسطہ تھے انہوں نے زندگی کی آخری لمحات تک بیباک و شجاعت کیساتھ صحافت کیا۔ مہمانوں نے جاوید نور وزیر کے صحافتی کردار کو سراہا اور کہا کہ انہوں نے کسی ستائش یا صلے کی تمنا کئے بغیر وطن عزیز اور صحافت کی خدمت کی تھی۔ انہوں نے واضح کیا کہ جاوید نور وزیر غیر متعصبانہ انداز میں خبر کو اس کی اصل صورت میں تحریر کیا کرتے تھے۔ اللہ تعالی’ جاوید نور کی درجات کو بلند کریں۔ یاد رہے کہ جاوید نور وزیر پچھلے سال 13 فروری 2022 کو طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے تھے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے