پشاور (مانند نیوز) پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کا رنگا رنگ اور پرجوش میچز پر مبنی میلہ آج سے شروع ہو رہا ہے پشاور زلمی نے بھی اپنا ریجنل ترانہ جاری کردیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان سپر لیگ 8 کا آج سے ملتان میں آغاز ہو رہا ہے۔ پی ایس ایل کی فرنچائز پشاور زلمی نے بھی اس سیزن کے لیے اپنا ریجنل ترانہ ٹوئٹر پر اپنے آفیشل پیج پر جاری کردیا ہے۔
اس ترانے کو راک اسٹار التمش اینتھم نے ایک بار پھر اپنی آواز سے رونق بخشی ہے جو اس سے قبل کے پشاور زلمی کے ترانے گا چکے ہیں۔
اس سال خیبرپختونخوا کے معروف پشتو بینڈ خماریاں کو بھی زلمی کے ترانے کا حصہ بنایا گیا ہے
پشاور زلمی نے اپنے ترانے کو لوک موسیقی کا تڑکہ لگانے کے لیے رواں برس خیبر پختونخوا کے معروف پشتو بینڈ خماریاں کو بھی اس کا حصہ بنایا ہے۔ قبل ازیں خماریاں پشاور زلمی کیلئے خوبصورت ریجنل اینتھم بنا کر شائقین کی داد سمیٹ چکا ہے۔
امریکی آئیڈل شو میں شریک ہونے والے بلال آواز اور مردان کے ظہور نے بھی اس میں اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل میں 6 فرنچائزز پاکستان کے چھ شہروں کی نمائندگی کرتی ہیں جن میں کراچی کنگز، لاہور قلندرز، پشاور زلمی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز شامل ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے