لاہور (مانند نیوز) چیئرمین تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج دوبارہ قوم سے خطاب کریں گے ، جس میں وہ گرفتاریوں اور الیکشن کی تاریخ نہ ملنے سے متعلق گفتگو کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے آج دوبارہ قوم سےخطاب کافیصلہ کرلیا ، ان کا خطاب سہ پہر3 بجے کے بعد متوقع ہے۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کے خطاب کے نکات پرمشاورت جاری ہے ، اپنے خطاب میں عمران خان گرفتاریوں،الیکشن کی تاریخ نہ ملنےپر حکمت عملی پرگفتگو کریں گے۔
گذشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے زمان پارک سے ویڈیو لنک خطاب میں کہا تھا کہ سابق آرمی چیف نے تسلیم کرلیا کہ میری حکومت گرائی، مجھے یقین نہیں تھا کہ وہ تسلیم کرینگے کہ میری حکومت گرانیوالا کون تھا؟۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ سابق آرمی چیف کا فیورٹ شہبازشریف تھا،سابق آرمی چیف نے فیصلہ کیا تھا کہ شہبازشریف کو وزیراعظم بنوانا ہے،ذمہ دار بھی وہ آدمی ہے جس نے فیصلہ کیا تھا کہ عمران حکومت گرانی ہے،شہبازشریف کو وزیراعظم بنانے کا فیصلہ انہوں نے پہلے سے ہی کرلیا تھا،ملک میں کوئی پوچھنے والا نہیں ،حکومت گرانے کی انکوائری ہونی چاہیے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے