مالاکنڈ (مانند نیوز) ڈپٹی کمشنر دیر پائین کیپٹن ریٹائرڈ محمد زبیر خان نیازی کے آحکامات کی روشنی میں دیر پائین کے تمام سب ڈویژنز میں پیٹرول پمپس کی مانیٹرنگ اور معائنہ کی جارہی ہیں۔ گزشتہ روز خفیہ ذرائع سے چکدرہ باڈوان چوک میں ایک زیر تعمیر پیٹرول پمپ میں پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی کی اطلاع ملنے پر اسسٹنٹ کمشنر ادینزئی محمد داؤد سلیمی نے دیر لیویز کو چھاپہ مارنے کا حکم دیا۔ چھاپے کے دوران ٹینکرز سے 20000-25000 لیٹر تیل برامد ہوا۔ پیٹرول پمپ مکمل فعال ہونے اور مشینری انسٹال ہونے سے قبل اتنی بڑی مقدار میں پیٹرول کی ذخیرہ اندوزی کے جرم میں مالک کو گرفتار کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ قیمتیں بڑھنے کے بعد یہی ذخیرہ شدہ پیٹرول مہنگے داموں عوام کو بیچا جانا تھا۔ پیٹرول کا ذخیرہ رکھنے کے باوجود پیٹرول فروخت نہ کرنے والے پمپس کے خلاف کاروئی کی جائیگی۔