مالاکنڈ (مانند نیوز) چیف سیکرٹری خیبرپختونخواہ اور ڈپٹی کمشنر/ کمانڈنٹ ملاکنڈلیویز فورس شاہد خان کی ہدایت پر اے اے سی بٹ خیلہ نور نواز نے مختلف کاروائیاں کی۔ انہوں نے سیکورٹی کے لحاظ سے تمام چیک پوسٹوں کا جائزہ لیا گیا۔ اس کے علاؤہ انہوں نے بٹ خیلہ، آماندرہ اور جالاوانان میں مختلف پٹرول پمپس کو چیک کیا گیا۔ غیر قانونی پٹرول پمپس کو سیل کیا گیا۔ اس کے علاوہ کم گیج اور اُور پرائسنگ پر بعض پٹرول پمپس کو جرمانہ کیا گیا۔ دریں اثناء انہوں نے مختلف میگامارٹس کا بھی معائنہ کیا اور وہاں پر موجود مختلف اشیائے خوردونوش کی کوالٹی، ریٹس اور ایکسپائر ی کو چیک کیاگیا۔دریں اثناء ڈپٹی کمشنر نے تمام پیڑول پمپس مالکان پر زور دیا کہ وہ پیڑولیم مصنوعات کی قلت پید اکرنے اور ذخیرہ اندوزی سے گریز کریں بصورت دیگر ان گھناؤنی فعل میں ملوث عناصر کے خلاف سخت ایکشن لیا جائیگا۔