ہنگو (مانند نیوز) ہنگوکے8یونین کونسل میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کااغاز۔ہنگوضلعی پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کےفول پروف انتظامات۔اسلحہ کی نمائش،کالے شیشے، ڈبل سواری پرپابندی عائد مہم کےدوران پولیس کے328 سیکورٹی اہلکارتعینات۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسرہنگو اصف بہادرکےدفترسےجاری پریس ریلیزکے مطابق ہنگومحکمہ صحت کی جانب سے ضلع ہنگو کے8یونین کونسلزمیں پولیومہم کااغاذکردیاگیاہے۔ہنگو انسداد پولیومہم کےدوران ضلع بھرمیں امن وامان کی صورتحال برقراررکھنے اورپولیوورکرزکےتحفظ کیلئے سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کیےگئے ہیں جس کےتحت ہنگو پولیس کے328سیکیورٹی اہلکار45پولیوٹیموں کےہمراہ سیکیورٹی کےفرائض سرانجام دے رہےہیں اسلحہ کی نمائش کالےشیشے اورڈبل سواری پرپابندی عائدکردی گئی ہے۔ ضلع بھرمیں مختلف شاہراوں اورحساس مقامات پراضافی ناکہ بندیوں سمت پٹرولنگ موبائلزبھی سیکیورٹی انتظامات کاحصہ ہے۔تینوں سرکلزڈی ایس پیز، ایس ایچ اوزاورمتعلقہ پولیس افسران ان تمام عوامل کی نگرانی کیلئےفیلڈمیں موجود ہیں۔ڈی پی اوہنگوآصف بہادر کےمطابق پولیومہم ایک قومی فریضہ ہےاورہنگوضلعی پولیس اس فریضے کوخوش اسلوبی سےسرانجام دینےمیں کسی قسم کی سستی کا مظاہرہ نہیں کرے گی تمام والدین اپنے پانچ سال سےکم عمرکے بچوں کوپولیو جیسی خطرناک بیماری سے محفوظ رکھنے کیلئےپولیوکےدوقطرے ضرورپلائیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے