بٹ خیلہ (مانند نیوز) سرکاری ٰآٹا تقسیم پر بلدیاتی چئیرمین اور کونسلرز آپس میں تقسیم ہوگئے، اے ڈی سی آفس میں متعدد چئیرمین ڈسٹرکٹ فوڈ آفیسر پر برس پڑے،شوربرپا ہونے پر سیکورٹی اہلکار دفتر میں داخل ہوگئے، ڈی ایف سی آفس چھوڑ کرچلے گئے، سرکاری آٹا فوڈ پالیسی کے تحت تقسیم ہوگی اے ڈی سی نے دوٹوک موقف اختیار کردیا۔ تفصیلات کے مطابق اے ڈی سی ملاکنڈ زمین خان نے گزشتہ روز سرکاری آٹا منتخب ممبران کی مشاورت سے ویلیج کونسلوں کی آبادی کی سطح پر تقسیم کا فارمولہ تیار کیا جس پر بلدیاتی چئیرمین متفق ہوگئے تاہم فیصلہ کے دوسرے روز مخالف کونسلروں نے اے ڈی سی ملاکنڈ سے پیر عظمت شاہ اور سکندرحیات کی قیادت میں ملاقات کرکے موقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن نے بلدیاتی ممبران کو معطل کردیا ہے اس لئے آٹا محکمہ فوڈ اور انتظامیہ اپنی سطح پر تقسیم کریں، بعد ازاں تحصیل بٹ خیلہ کے چئیرمینوں نے ایک مرتبہ پھر الیا س خان کی قیادت میں اے ڈی سی سے ملاقات کرکے گزشتہ فیصلہ پر عمل درامد کا مطالبہ کیا، تاہم فیصلہ متنازعہ ہونے کی وجہ سے انہوں نے بھی محکمہ فوڈ اور انتظامیہ کی طرف سے تقسیم کرنے پر اتفاق کیا، اس موقع پر ڈی ایف سی بھی موجود تھے، چئیر مینوں نے ڈی ایف سی پر ان کی موجودگی میں سنگین الزامات لگاکر اشور شرابا شروع کیا جس پر سیکورٹی پر مامور اہلکار بھی دفتر کے اندر داخل ہوگئے، ڈی ایف سی احتجاجی طور پر افس چھوڑ کرچلے گئے، اے ڈی سی نے کہا کہ تنازعہ کو ختم کرنے کے لیے اب سرکاری آٹافوڈپالیسی کے تحت تقسیم ہوگی اور انتظامیہ انہیں سہولت فراہم کریگی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے