پبی (مانند نیوز) تھانہ اکبرپورہ پولیس کی بین الصوبائی منشیات ڈیلروں کے خلاف دبنگ کاروائی۔منشیات کی بھاری کھیپ پنجاب  سمگل کرنے کی کوشش ناکام۔رکشہ تیز رفتار سے 13.8 کلوگرام اعلی کوالٹی چرس، 19.8 کلوگرام افیون اور 500 گرام آئس برآمد۔02 ملزمان گرفتار۔گرفتار ملزمان کا تعلق پنجاب سے ہے ڈسٹرکٹ پولیس افیسر محمد عمر خان کے خصوصی احکامات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف بھر پور کاروائیاں جاری ہیں۔ہدایت شاہ خان  ایس ایچ او اکبرپورہ کو باوثوق ذرائع سے اطلاع ملی کہ رکشہ تیز رفتار کے ذریعے بھاری مقدار میں منشیات پنجاب  سمگل کرنے کی کوشش   کی جائیگی۔اطلاع کو مصدقہ جان کر تارو ٹو اکبرپورہ روڈ پر ناکہ بندی کی گئی دوران ناکہ بندی گاڑیوں کی باریک بینی سے تلاشی لی جانے لگی۔ایک رکشہ تیز رفتار کو روک کر تلاشی لی گئی۔رکشے تیز رفتار کے خفیہ خانوں سے 13.8 کلوگرام چرس،19.8 کلوگرام افیون اور 500 گرام آئس برآمد کر لی گئی۔موقع پر موجود 02 ملزمان محمد اسماعیل ولد محمد اسلم اور شہزاد ولد محمد علی ساکن امین پارک ضلع لاہور پنجاب کو گرفتار کر لیا گیا۔ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفیش کیلئے تھانہ اکبرپورہ منتقل کردیئے گئے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے