پبی (مانند نیوز) انسپکٹر جنرل آف پولیس صوبہ خیبر پختونخواہ کی خصوصی احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نو شہرہ محمد عمر خان نے پولیس لائن نوشہرہ کی سیکیورٹی کے لئے گئے اقدامات کا ازسرنو جائزہ لیا۔سیکیورٹی مزید بہتر کرنے کے احکامات جاری کئے انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخواہ کے پولیس تنصیبات کی حفاظت کیلئے جاری ہونے والے خصوصی احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نو شہرہ محمد عمر خان نے پولیس لائن نوشہرہ کی سیکیورٹی کے گئے اقدامات کا ازسرنو جائزہ لیا۔اس موقع پر ارشد احمد DSP ہیڈ کوارٹر اور انسپکٹر نسیم خان بھی اْنکے ہمراہ تھے۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر نے پولیس لائن گیٹ اور اردگرد سیکیورٹی کا تفصیلی جائزہ لیا۔موجود افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا پولیس لائن گیٹ پر داخل ہونے والے افراد کی بمطابق SOP تلاشی لی جائے۔پولیس لائن میں داخل ہونے والے شخص کا اصل شناختی کارڈ/سروس کارڈ چیک کیا جائے۔کسی ضرورت کیلئے آئے ہوئے زائرین سے اصل شناختی کارڈ انٹری پوائنٹ پر جمع کرکے رجسٹر میں پولیس لائن میں آنے کی وجہ اور داخلے اور واپسی کا وقت لازمی لکھا جائے۔زائرین کو وزیٹر کارڈ ایشو کرکے گلے میں پہنے کے ہدایات کی جائے۔کسی بھی شخص کو بلا ضرورت اور بغیر تلاشی پولیس لائن میں داخلے ہونے کی اجازت نہ دی جائے۔ پولیس لائن کی سیکیورٹی کو تین لہر میں کیا جائے۔دیواروں پر خاردار تار اور مناسب فاصلے پر مزید چیک پوسٹ بناکر پولیس لائن کی سیکیورٹی کو فول پروف بنایا جائے۔DSP ہیڈکوارٹر وقتاً فوقتاً ان سب امور کو چیک کرینگے۔