شانگلہ (مانند نیوز) تحریک انصاف کے صوبائی ترجمان اور سابق وزیر محنت، ثقافت اور پارلیمانی امور شوکت یوسف زئی کے شانگلہ پہنچنے پر والہانہ استقبال۔شانگلہ ضلع بھر سے کارکنان نے کثیر تعداد میں اپنے رہنما شوکت یوسفزئی کا تاریخی استقبال کیا۔ اور ایک جلوس کی شکل میں ان کو شانگلہ ٹاپ سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر چوک الپوری پہنچایا۔ جہاں استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ آج پتہ چلا کہ شانگلہ کی عوام ان سے کتنی محبت کرتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ ماضی میں شانگلہ سے منتخب رکن نے عوام کو دھوکا دیا اور یہاں آنے والے ترقیاتی فنڈز، ترقیاتی منصوبوں اور فلاحی کاموں کی وجہ سے تو میں چلے گئے جس کی وجہ سے یہاں محرومیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ہمارے دور حکومت میں ہم نے شانگلہ میں 22 ارب روپے سے زیادہ ترقیاتی منصوبوں کا ریکارڈ ترقیاتی منصوبے کئے جس سے عوام مستفید ہوئے۔ موقع ملا تو یہ ترقیاتی سفر جاری رہے گا۔ ہمارے سیاست کا مقصد شانگلہ کی تعمیر اور ترقی ہے نہ کہ اپنی جیب میں بھروانہ۔ شوکت یوسفزئی کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت شانگلہ میں مزید کام کی ضرورت ہے جو ان شاء اللہ عام انتخابات کے بعد حکومت میں آ کر کریں گے پاکستان تحریک انصاف عوام کی آواز ہے اور آئندہ انتخابات میں ملک میں دو تہائی اکثریت لے کر ان کو آئینہ دکھائیں گے۔ ان لوگوں نے ملک کو تباہ کردیا۔ ملک دیوالیہ ہو رہا ہے جبکہ ہر طرف مہنگائی بے روزگاری بدامنی کی فضا ہے۔ پاکستانی عوام شدید مشکلات کے شکار ہیں اور موجودہ مہنگائی بے روزگاری اور بدامنی نے عوام کو مزید مشکلات میں اضافہ کردیا ہے۔ آج شانگلہ کے عوام کی تاریخی استقبال سے معلوم ہوتا ہے کہ تحریک انصاف نے شانگلہ میں ترقیاتی منصوبے کئے۔پروپیگنڈے کرنے والے مخالفین بتا دیں انہوں نے اپنے دور اقتدار میں شانگلہ میں کیا منصوبے کئے جس سے شانگلہ کے عوام کو فائدہ ہوا یہ لوگ صرف الیکشن کے وقت آ کر عوام کو ٹرانسفرمر اور پلاسٹک پائپ پر ووٹ لیتے ہیں اور وہ بعد میں جاکر وفاق میں اس پر کروڑوں روپے نکالتے ہیں۔یہ بتا دیں وزیراعظم کے شانگلہ کے لئے منظور کیے گئے دو ارب روپے کہاں گئے یہ لوگ یہ پیسے صرف الیکشن کے وقت سیاسی فائدے کے لئے لگاتے ہیں جو شانگلہ کے عوام کی اونٹ کی منڈی ڈکیتوں ہی نہیں عوام آئندہ انتخابات میں انسانوں سے عذاب لے اور بتائیں کہ شانگلہ کے عوام آپ شانگلہ کی ترقی خوشحالی دیکھنا چاہتے ہیں اب مزیددوکھے نہیں ہوں گے اور آئندہ انتخابات میں تحریک انصاف کو دوبارہ کامیاب کرکے شانگلہ کی ترقی کا سفر جاری رکھا جائے گا۔ آج اس کا تاریخی استقبالیہ سے معلوم ہوتا ہے کہ شانگلہ کے عوام کس کے ساتھ ہیں ماضی میں نہ استقبال کسی کا ہوا ہے اور نہ ہی آئندہ ہوگا۔ بعد ازاں کارشٹ میں عوامی اجتماع میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے صوبائی ترجمان اور سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے کہا کہ شانگلہ میں شمولیت جوق در جوق شمولیت ثابت کر رہی ہے کہ عوام نے پی ڈی ایم سمیت اس کے تمام اتحادیوں کو یکساں مسترد کیا ہے اور یہ لوگ صرف اور صرف عمران خان کے ساتھ ہے اور ساتھ ہی رہیں گے انہوں نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں خیبر پختونخواہ مرکز میں پاکستان تحریک انصاف دو تہائی اکثریت کے ساتھ کامیاب ہو کر حکومت بنائے گی اور عوامی مسائل کا حل صرف اور صرف تحریک انصاف کے پاس ہے اور ہم ہی اس ملک کو سنبھال سکتے ہیں۔پی ڈی ایم اتحاد نے ملک کو آخری سولی پر لٹکایا ہیں اور آئی ایم ایف کے ہر شرط کو مانا جاتا ہے آج دیکھا جائے کہ ان کی قیمتیں کہاں پر ہے یا اور ملک میں مہنگائی آسمان تک پہنچ گئی ہے عام مزدور دو وقت کی روٹی کما نہیں سکتے جبکہ یہ لوگ بیرون ملک اپنی جائیداد دے بنا رہے ہیں اور اپنی جائیدادوں کو تحفظ دینے کے لیے پاکستان کو ہر قسم داؤ پر لگانے کے لئے تیار ہوئے ہیں یہ چور لٹیرے اور ڈاکو اب یہ ملک کیسے چلائیں گے۔شوکت یوسفزئی نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں عوام سوچیں کہ انہوں نے ترقی کے لیے ووٹ دینا ہے یا ان کرپٹ مافیا کو دوبارہ اقتدار میں لانا ہے۔انہوں نے کہا کہ شانگلہ کے عوام باشعور قوم ہے اور وہ اب یہ نہیں کرنے دیں گے اور وہ تحریک انصاف کے ساتھ کھڑے ہیں۔ شوکت یوسفزئی کا مزید کہنا تھا کہ عام انتخابات سے قبل شانگلہ میں بڑے سیاسی شخصیات تحریک انصاف میں شمولیت کریں گے جس سے شانگلہ میں تحریک انصاف کو مزید مستحکم اور مضبوط ہوگی۔ شوکت یوسفزئی کا مزید کہنا تھا کہ مخالف جماعت کے لوگ اب دوبارہ شانگلہ کی طرف آئیں گے اور انتخابات میں عوام کو دھوکہ دینے کی کوشش کریں گے عوام ہوشیار رہے ان کے باتوں میں نہیں آنا انہوں نے طنزیہ کہا کہ ٹرانسفرمر، بجلی کے کھمبے، پائپ اور پیسے لے اور ووٹ صرف تحریک انصاف کو دے اور اپنا حق ادا کریں۔ مخالفین صرف الزامات لگانے میں لگے ہیں اور ہم شانگلہ کی خدمت میں ان کے ساتھ کوئی ثبوت ہو تو عوام کے سامنے آے محض پروپیگنڈہ سے اب شانگلہ کے عوام مزید دھوکہ نہیں ہوں گے ان کو پتا ہے کہ کس نے اپنے دور حکومت میں کیا کیا اور شانگلہ کیلئے کون کام کر رہا ہے۔کانا میں شمولیتی تقریب اور الپوری استقبالیہ سے تحصیل چیئرمین الپوری وقار خان تحصیل چیئرمین، حاجی سدیدالرحمن،بدر منیر،امیر انور ودیگر اداروں اور رہنماؤں نے بھی خطاب کیا اور پی ڈی ایم اتحاد پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ صرف مال بنانے کے لیے آئے ہیں اس کو پاکستان کا کوئی فکر نہیں اور نہ انہیں اس ملک میں رہنا ہیں، پاکستانی عوام تحریک انصاف کے ساتھ ہیں۔