بٹ خیلہ (مانند نیوز) ایم سی ٹی سی ملاکنڈ نے منشیات کے الزام میں گرفتار ملزم کو دس سال قید اور دس لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا فیصلہ سنا دیا، ملزم کے دوسرے ساتھی کو عدم گرفتار پر اشتہاری قرار دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ پل چوکی کی حدود میں لیوی اہلکاروں نے موٹرکار کی خفیہ خانوں سے 8675 گرام چرس برامد کرکے ائی ایچ سی عبدالکمال نے تفتیش مکمل کرکے مقدمہ ماڈل کریمنل ٹرائل کورٹ/ اے ڈی جے رشید اللہ کنڈی کے عدالت میں زیر سماعت رہا، گزشتہ روز گرفتار ملزم طارق خان ولد حنیف خان ساکن چارسدہ پر جرم ثابت ہونے پر معزز عدالت سے ملزم کو دس سال قید اور دس لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا فیصلہ سنا دیا، شریک جرم ملزم محمد جمیل ولد گل عمر ساکن ضلع خیبر کو عدم گرفتاری پر اشتہار ی قرار دیا گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے