بٹ خیلہ (مانند نیوز) حلقہ این اے 8 ملاکنڈ کے ضمنی الیکشن میں 9 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائی، سیاسی جماعتوں میں پی پی پی، اے این پی، ٹی ایل پی، پی ٹی آئی، جے یو ائی پی، پی ایم ایل این اور ایم کیو ایم کے امیدوار شامل ہے، کاغذات داخل کرانے والوں میں آزاد امیدوار نہیں ہے، ڈسٹرکٹ الیکشن افس ملاکنڈ کے ریکارڈ کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی سے انعام اللہ خان، پاکستان مسلم لیگ ن کی طرف سے سجاد احمد خان، پی ٹی آئی سے سابق ایم این اے جنید اکبر، محمد بلال، پیپلز پارٹی سے سید احمد علی شاہ، محمد صدیق، ایم کیوایم سے رحمان گل جمعیت علمااسلام پاکستان سے محمد جاوید، اور ٹی ایل پی سے شعیب احمد خان شامل ہے، جماعت اسلامی اور جمعیت علماء اسلام ف سمیت کسی بھی ازاد امیدوار نے کاغذات نامزگی جمع نہیں کرائی، الیکشن کمیشن کے اعلان کے مطابق آج 15 فروری کو امیدواروں کا لسٹ جاری ہوگا، 18 فروری تک جانچ پڑتال ہوگی اور الیکشن 19مارچ کو ہوگی جس کے لیے الیکشن کمیشن کی جانب سے تیاریاں مکمل کی گئی ہے۔