مردان(مانند نیوز)دارلکفالہ مردان  نے مارکیٹوں، چوکوں اور رہائشی علاقوں میں بھکاریوں کے خلاف دوبارہ کریک ڈاون کا آغاز کردیا،دارلکفالہ مردان کے سپرنٹنڈنٹ محمد اسماعیل ٹکر   نےکریک ڈاون کے احکامات جاری کردئیے،دارلکفالہ مردان کے سپرنٹنڈنٹ محمد اسماعیل ٹکر کا کہنا ہے کہ  پیشہ وربھکاریوں کو پک ایند ڈراپ دینے اور سہولت کاری میں ملوث عناصر کو گرفتار کیا جائے گا۔بھکاریوں کے سہولت کاروں کی شناخت کی جارہی ہے،بھیک مانگنے کے بہانے شہریوں کو پریشان کرنے والے پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف بھی کارروائی شروع ہوگئی،ان پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف انسداد بھکاری ایکٹ کے تحت مقدمات کا اندراج ہوگا۔جو والدین اپنے بچوں کو بھیک مانگنے کے لئے  بھیجتے ہیں ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی،انہوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے کہ ان بھکاریوں کی حوصلہ شکنی کریں۔پیشہ ور بھکاریوں کے متعلق اطلاع دے کر دارلکفالہ کے ساتھ تعاون کریں۔دارلکفالہ  مردان عوام کے تعاون سے شہر کو امن کا گہوارہ بنائے گی ،انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں مشتبہ بھکاریوں ، بچوں اور خواتین کی پشت پناہی کرنے والے  بعض سوشل میڈیا عناصر کے خلاف بھی  کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ بھکاریوں کے سہولت کاروں میں
    بعض سوشل میڈیا عناصر بھی شامل ہیں،مردان کےعوامی اور سماجی حلقوں نےدارلکفالہ مردان کے سپرنٹنڈنٹ محمد اسماعیل ٹکر کی ان کاوشوں کوسراہا ہے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے