کرک(مانند نیوز) خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک کے منیجمنٹ سائنسز ڈیپارٹمنٹ کے پی ایچ ڈی سکالر سجادعلی خان نے پیر کے روز یونیورسٹی میں اپنے تحقیقی مقالے کا کامیاب دفاع کرکے پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کی ہے ـ
اس ضمن میں جاری کردہ یو نیورسٹی کی ایک پریس ریلیز میں بتا یا گیا ہے کہ سجادعلی خان کے سپروائزر منیجمنٹ سائنسز ڈیپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر فقیر سجادالحسن تھے جبکہ انکے بیرونی ممتحنین کامسیٹس یو نیورسٹی اسلام آباد واہ کیمپس کے ڈیپارٹمنٹ آف منیجمنٹ سٹڈیز کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد یار خان اور بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد کے بزنس سکول کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد انیس خان تھے جبکہ اندرونی ممتحن خوشحال خان خٹک یو نیورسٹی کرک کے ڈیپارٹمنٹ آف لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنس کے سربراہ ڈاکٹر سعیداللہ جان تھے ـ
اس موقع پر اپنے خطاب میں سربراہ منیجمنٹ سائنسز ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر سراج الدین نے کہا کہ ہمارے ڈیپارٹمنٹ سے مختصر عرصے میں تین پی ایچ ڈی سکالرز فارغ التحصیل ہوئے ہیں جو کہ ایک اعزاز ہے اس موقع پر کامیاب سکالر سجاد علی خان نے منیجمنٹ سائنسز کے تمام فیکلٹی بالخصوص اپنے سپروائزر ڈاکٹر فقیر سجادالحسن اور ایچ او ڈی ڈاکٹر سراج الدین کی کاوشوں کی تعریف کی ـ

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے