پبی (مانند نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل پبّی کے زیراہتمام علاقہ خٹک نامہ کا پی پی پی ورکر کنونشن میں پارٹی کارکنوں کی بھرپور شرکت پاکستان پیپلز پارٹی این اے 26 کے امیدوار عبداللہ اسحاق خٹک کی بھرپور انتخابی مہم چلانے کا عزم۔پی پی ورکرز کنونشن خٹک باغ میں منعقد ہوئی۔ پی پی پی خٹک نامہ ورکرز کنونشن کی صدارت ڈسٹرکٹ کونسل ضلع نوشہرہ کے سابق چیئرمین حاجی اسحاق خٹک نے کی۔ ورکر کنونشن میں میں پی پی پی تحصیل پبی کے صدر محمد الیاس نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ پی پی پی خٹک نامہ ورکرز کنونشن میں علاقہ خٹک نامہ کے عمائدین،مشران اور پارٹی کارکنوں نے گرم جوشی سے شرکت کی۔ ورکرز کنونشن میں خٹک باغ پی پی پی کے جھنڈوں سے سجایا گیا۔ جئے بھٹو اور جئے بینظیر کے نعروں سے جھوم اٹھا۔ پی پی پی تحصیل پبی کے زیر اہتمام خٹک نامہ کے پانچ یونین کونسلوں کے ورکرز کنونشن سے پی پی پی کے سابق ممبر قومی اسمبلی، پارلیمانی سیکرٹری گیس اینڈ پٹرولیم انجینئر محمد طارق خٹک، پی پی پی این اے 26 کے متوقع امیدوار عبد اللہ اسحاق خٹک، پی پی پی تحصیل پبی کے صدر محمد الیاس، نوید خٹک، عبد الحمید خٹک، فائق زمان خٹک، آفتاب خان خٹک، فضل امین اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ ورکرز کنونشن میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ پی پی پی کے نامزد امیدوار عبد اللہ اسحاق خٹک کی انتحابی مہم گراس روٹ لیول تک لے جانے کے لئے پارٹی کارکن ٹیم ورک کے طور پر چلائی گی۔ پبی بازار میں انتحابی مہم کے احتتام پر ایک بڑا جلسہ منعقد کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ ہر یونین کونسل کے چھوٹے بڑے گاؤں میں کارنر میٹنگ اور انتخابی جلسہ منعقد کی جائے گی۔ انتخابی مہم میں قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو، قائد جمہوریت شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے فلسفے کو اجاگر کیا جائے گا۔ اور عوام کو پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا پیغام پہنچایا جائے گا۔تحصیل پبی میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے سروے کو دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔