ڈیرہ اسماعیل (مانند نیوز) ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ محمد سلیم مروت کا انسداد پولیو مہم کے دوسرے روز تحصیل کلاچی کا دورہ۔ تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان محمد سلیم مروت کا انسداد پولیو مہم کے دوسرے روز تحصیل کلاچی کا دورہ کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس ٓآفیسر ڈیرہ محمد شعیب، نیشنل پولیو پروگرام کے سیکیورٹی ایڈوائزر ریٹائرڈ بریگیڈیر ابوالحسن، کورڈینیٹر ڈاکٹر شہزاد بیگ، سیکیورٹی ایڈوائزر ریٹائرڈ کرنل محمد سلیم، سیکیورٹی ایڈوائزر راٹھور بھی ان کے ہمراہ تھے۔
انہوں نے کلاچی کے مختلف علاقوں میں پولیو مہم کیلئے کئے گئے سیکیورٹی انتظامات کا از خود تفصیلی جائزہ لیا۔اس دوران آر پی او ڈیرہ نے پولیو ٹیموں کے ورکرز سے ملاقات کی اور سیکیورٹی کیحوالے سے مسائل دریافت کیے۔جس پر پولیو ورکرز نے پولیس کی طرف سے کیے گئے سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔اس موقع پر آر پی او ڈیرہ نے پولیس جوانوں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولیو ورکرز کی تحفظ ہماری اولین ترجیحات ہیں۔پولیو ورکرز کی حفاظت کے ساتھ ساتھ پولیس آفسران و نوجوانان بھی اپنے حفاظت کے لئے بلٹ پروف جیکٹ اور ہیلمٹ کا استعمال یقینی بنائیں۔مشکوک افراد کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھیں۔ اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر نے والدین پر زور دیا کہ اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوانا ہم سب کا قومی فریضہ ہے۔ پولیس اور انسداد پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں اور اپنے5 سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں۔تاکہ انکو جسمانی معزوری سے بچایا جاسکے۔