ہنگو (مانند نیوز) فرائض کی ادائیگی میں امن کمیٹی علماء کرام اور صحافیوں کا تعاون ہمیشہ یاد رکھوں گا، ٹرانسفر ملازمت کا ایک اہم جز ہے، مطمئین ہوں کہ ہنگو کی ترقی کیلئے تمام توانائیاں استعمال کی۔ ہنگو کا امن، سماجی ترقی اور مذہبی ہم آہنگی کی فضاء علاقے کے درخشاں مستقبل کی عکاسی کرتے ہیں۔ ہنگو میں جو محبت خلوص اور تعاون ملا اسے ہمیشہ یاد رکھوں گا۔ ان خیالات کا اظہار ہنگو سے تبدیل ہونے والے ڈپٹی کمشنر رفیق خان مہمند نے اپنے اعزاز میں منعقدہ الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ونگ کمانڈر ٹل سکاوٹس کرنل علاوالدین، ڈی پی او ہنگو آصف بہادر، سابق ایم پی اے حاجی عتیق الرحمان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فہید اللہ خان، سنی سپریم کونسل کے سربراہ مولانا عبد الستار، سابق ایم پی اے حاجی عتیق الرحمان، ممتاز سماجی و روحانی شخصیت پیر ذاہد حسین سید، شیعہ سنی امن کمیٹی کے ممبران حسن خان، ملک عزت شاہ، شاہ حسین، حاجی امین اللہ، ظہیر حسین، حاجی رحمت حسین، ملک عرفان، مولانا ارشاد، آل بیکرز اینڈ سویٹس ایسوسی ایشن کے صدر سیدا خان شنواری، صحافی اور ہر طبقہ فکر کے افراد اور ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے افسران بھی شامل تھے۔ حسن خان ایڈوکیٹ اور پیر ذاہد حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رفیق خان مہمند نے بطور ڈپٹی کمشنر ہنگو علاقائی ترقی اور گڈ گورننس کیلئے بہترین کام کیا۔ وہ پیسہ ورآنہ مہارت سے مالا مال آفیسر ہے اور ہم بوجھے دل کیساتھ انہیں الوداع کرر رہے ہیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر رفیق خان مہمند نے کہا کہ انہوں نے فرائض کی ادائیگی کے دوران ہنگو کی مفادات کو مقدم رکھنے کیلئے دن رات کام کیا، آج وہ مطمئین ہے کہ وہ ایک مذہبی ہم آہنگی کا ماحول پروان چڑھا کر رخصت ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میری کامیابیوں میں سب سے بڑا کردار امن کمیٹی کے مشران، صحافیوں اوع معززین علاقہ کا ہیں جنہوں نے قدم قدم پر میری رہنمائی فرمائی۔ انہوں نے کہا کہ وہ مسائل جو دہائیوں سے موجود تھے ان کو علاقائی روایات کے مطابق حل کرنے کی کوشش کی اور اللہ تعالی نے مجھے سرخرو فرمایا اور ہنگو میں جو پیار عزت اور اپنائیت ملی اسے ہمیشہ یاد رکھوں گا۔