پبی (مانند نیوز)قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس ایم ٹی آئی نوشہرہ کی انتظامیہ نے ہسپتال میں تیمارداروں کے لیے قائم کئے انتظار گاہ کا افتتاح کیاقاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس میں ہزاروں افراد کا آنا جانا رہتا ہیں جن میں بیشتر افراد/تیماردار ہسپتال میں اپنے مریضوں کے علاج و معالجہ کے عرض سے رات بسر کرتے ہیں اس ضمن میں ہسپتال انتظامیہ بلخصوص چیئرمین بی او جی محمد اشفاق خان بشمول بورڈ آف گورنرز کے ممبران کی ہدایات کی روشنی میں ہسپتال ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر انور خان وزیر، میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر اقتدار الدین اور ایسوسی ایٹ ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر کامران حکیم خان نے مرد اور خواتین کے لیے الگ الگ انتظار گاہوں کا انتظام کیاہسپتال ڈائریکٹر نے انتظار گاہوں کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر اقتدار الدین، ایسوسی ایٹ ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر کامران حکیم خان اور پروفیسر ڈاکٹر خالد موجود تھے۔ مریضوں اور بلخصوص تیمارداروں نے ہسپتال انتظامیہ کے اس احسن اقدام کو بے حد سراہا۔