جمرود (مانند نیوز) جمرود پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلز پارٹی خیبرکے امیدوار برائے این اے 43 واحد شاہ اور پی پی پی خیبرسینئر رہنماء حضرت ولی نے میڈیا کو بتایا کہ ہم نے ضمنی الیکشن لڑنے کی تیاریاں کی تھیں اور ہمارے دیگر پارٹیوں کے ساتھ رابطے بھی جاری تھے اور بہت سے سرکردہ عوامی اور سماجی کارکنوں نے ہماری حمایت کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی تھی۔واحد شاہ نے کہا کہ میں نے این اے 43 کے لئے کاغزات نامزدگی بھی جمع کئے تھے اور الیکشن لڑنے کیلئے تیار تھے لیکن پھر ہماری پارٹی کے اعلیٰ قیادت نے پورے ملک میں ضمنی الیکشن سے بائیکاٹ کیا تو ہم نے بھی ضمنی الیکشن کا بائیکاٹ کیا کیونکہ عہدے ہمارے لئے کوئی اہمیت نہیں رکھتا ہے بلکہ ہمارا مقصد عوامی خدمت ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں کرسی کا کوئی شوق نہیں ہے اگر ہم اقتدار میں رہے یا نہ رہے لوگوں کی خدمت کرتے رہینگے اور اپنے علاقہ کے مسائل حل کرنے کے لئے ہمیشہ کمر بستہ رہینگے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے