لاہور (مانند نیوز) مشیر وزیراعظم انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوامیں گیس کے پہلے سے منظور شدہ منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کر دی جائے اور جو کام پچھلے پانچ سالوں سے بند پڑا ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کرک اور دیگر گیس پیدا کرنے والے علاقوں کو ترجیحی بنیادوں پر گیس کی فراہمی یقینی بنا دی جائے، کیونکہ پہلے ان کا اس پر حق ہے۔
انجنیئر امیر مقام نے آج لاہور کے ایک روزہ دورے کے موقع پر SNGPL کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر MD SNGPL حمدانی صاحب اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔ مشیر نے خیبر پختونخوا کے بارے حکام سے بریفنگ لی اور جاب نمبرز جاری کرنے پر اطمینان کا اظہار کیا اور کام میں مزید تیزی کی ہدایت کی۔ انجنیئر امیر مقام نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع کے لیے PML-N کی گزشتہ دورحکومت میں اربوں روپوں کی ترقیاتی سکیمیں منظور کی گئی تھیں جو ابھی تک بند پڑے ہوئے تھے۔ مشیر وزیراعظم نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور کابینہ کی منظوری کے بعد اب کوئی سست روی نہیں ہونی چاہئے۔ انہوں نے SNGPL ہیڈ کوارٹر کے مختلف سیکشنز کا دورہ بھی کیا۔ اس سے پہلے وہ وزیر اعظم کے مشیر برائے اسٹبلشمنٹ کے گھر گئے اور ان کی والدہ کی وفات پر فاتحہ خوانی کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے