پشاور (مانند نیوز) اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور میں پروفیسر ڈاکٹر ارم ارشاد کی سربراہی میں شعبہ نفسیات کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پشاور یونیورسٹی، شہید بے نظیر وویمن یورسٹی اور اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے ماہر نفسیات نے شرکت کی،منعقدہ اجلاس میں خیبر سائیکالوجی ایسوسی ایشن کی بنیاد رکھی گئی،اجلاس میں تمام شرکا ء نے نفسیات دانوں کے منفرد کردار اور اہمیت کو تسلیم کرنے پر زور دیا،شرکا نے ذہنی صحت پر قانون سازی کرنے کیلئے ان کی شمولیت کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا،شرکا کا کہنا تھا کہ قانون سازی میں سائیکالوجی کے رائے سے اداروں کے درمیان باہمی احترام قائم ہونے کے ساتھ ساتھ اداروں کے دائرہ کار اور درجہ بندی بھی یقینی ہوسکے گی،اجلاس میں سائیکالوجی ایسوسی ایشن کے مستقبل کی کارکردگی کے بارے میں لائحہ عمل بھی طے کیا گیا۔