پبی (مانند نیوز) واپڈا کالونی تارو جبہ پبی میں پاکستان مسلم لیگ ن کے این اے 26 کے امید وار میجر ریٹائر صالح محمّد خٹک کی رہائش گاہ پر MSF کا اجلاس منعقد ہواجس میں آنے والے ضمنی الیکشن میں پارٹی کے امید وار کو مکمل سپورٹ کرنے کا اعلان کیا گیا اور GDC اکبر پورا صدر حارث اعوان بمع کابینہ ،GDC پبی صدر شوال خٹک بمع کابینہ اور UET جلوزئی عقیل الرحمان بمع کابینہ نے ضمنی الیکشن میں پارٹی کے امید وارکی کا میاب کے لئے دن رات کام کر نے کا اعلان کر دیا گیااجلاس سے میجر صالح خٹک امید وار این اے 26, نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ پی ٹی آئی نے ملک کا بیڑا غرق کیا ہے اس بحران سے میاں نواز شریف اور وزیر اعظم میاں شہباز شریف اور ان کی ٹیم نکال دینگے یہ مشکل وقت بھی گزر جا ئے گا جس طرح پہلے شا بق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے ملک کو معا شی طور پر مضبوط کیا تھا انہوں نے کہا ضمنی الیکشن میں ہم بھر پور حصہ لے رہے ہیں اور عوام کی خد مت کے لئے میدان میں نکال آئے ہیں اجلاس سے MSF کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات عادل اعوان اور ضلعی سینئر نائب صدر عتیق اعوان نے بھی خطاب کیا۔