ہنگو (مانند نیوز) ہنگو کے ضلعی پولیس سربراہ آصف بہادر کا سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کےلیے رات گئے مختلف مقامات کا دورہ۔ ڈی پی او نے جوڈیشل لاک اپ، ضلعی پولیس افس اور ڈسٹرکٹ کورٹس ہنگو کی اندرونی و بیرونی، سیکیورٹی انتظامات کاجائزہ لیا اور ڈیوٹی پرموجود پولیس اہلکاروں سے ملاقات کی اور انھیں دوران ڈیوٹی چوکس والرٹ رہنے، بلٹ پروف جیکٹ وہیلمٹ پہننے اور ٹارچ استعمال کرنے سمیت دیگراہم ہدایات جاری کئے۔ بعدازاں ڈی پی اواصف بہادر نے پولیس لائنز ہنگو کا دورہ بھی کیا اور پولیس لائنز کی اندرونی و بیرونی سیکورٹی انتظامات سمیت پولیس لائنز میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی مانیٹرنگ کا جائزہ بھی لیا۔ ڈی پی او نے پولیس لائنز کا روزنامچہ و دیگر سرکاری ریکارڈ چیک کیا۔ ڈی پی او آصف بہادر ایس پی انوسٹی گیشن ارشد محمود کےہمراہ پولیس لائنزمیں تعینات ماتحت پولیس اہلکاروں اورایلیٹ فورس کےجوانوں سے بھی ملےاورانھیں صوبہ میں پیش انیوالے حالیہ واقعات کےتناظرمیں ضروری ہدایات جاری کرتے ہوئے دوران ڈیوٹی کسی قسم کی کوتاہی یاغفلت نہ برتنے کی تاکیدکی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے