پشاور (مانند نیوز) ساؤتھ ایشیا پارٹنرشپ پاکستان جذبہ پروگرام کے لوکل ریسورس پرسن نصرت آرانے کہا ہے کہ پاکستان میں خواتین نے مختلف شعبوں میں اپنا لوہا منوایا ہے، خواتین کو کوٹہ تک محدود کرنے کی بجائے انہیں دیگر مردوں کے مقابلے میں اوپن میرٹ کیلئے مواقع فراہم کی جانی چاہیے، سیاسی عمل میں خواتین کی شمولیت سے ان کے مسائل کے حل میں آسانی ہوگی بلکہ وہ خود ان خواتین کے مسائل کے حل کیلئے آگے بڑھ سکتی ہے جہاں تک ایک عام خاتون کی رسائی نہیں ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مردان میں ساوتھ ایشیاء پارٹنر شپ پاکستان کے جذبہ پروگرام کے زیر اہتمام میڈیا کو بریفینگ دیتے ہو ئے کیا،اس موقع پر وویمن لیڈرز، کونسلر ، وویمن ووٹر نیٹ ورک ، یوتھ گروپ ، میڈیا اور جذبہ ضلع فورم کے ممبران بھی موجود تھے ،نصرت آرا نے کہا کہ جذبہ پروگرام کے زیر ا ہتمام ملک بھر کے مختلف اضلاع میں عورتوں کی سیاسی عمل میں موثر شمولیت یقینی بنانے اور ان کے مسائل کے حل کیلئے کام کیا جارہا ہے،جس کا مقصد پاکستان میں خواتین کو سیاسی عمل میں شمولیت کے حوالے سے آگاہی پہنچانا اور ساتھ ہی ساتھ خواتین کی سیاسی عمل میں شرکت کو یقینی بنانا شامل ہیں. اس پروگرام کے تحت خواتین میں صنفی برابری، خواتین کے حقوق پر شعور ابھارنا اور سیاسی عمل میں عورتوں کے با مقصد کردار کی ترویج کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ جذبہ پروگرام جو انسانی معاشرے کی ترقی کیلئے سرگرم ہیں۔جذبہ پروگرام خواتین بالخصوص سیاسی عمل سے منسلک خواتین کی تربیت کیلئے پروگرام منعقد کرتے ہیں پاکستان میں خواتین کی سیاسی عمل اور ووٹ کے کاسٹنگ میں حصہ بہت کم ہے جذبہ پروگرام کے ذریعے کمیونٹی کے ساتھ مل کر کوشش کررہے ہیں کہ خواتین کا سیاسی عمل میں شمولیت بے حد ضروری ہے جتنا مرد ہے۔ انسانی معاشرے میں مسائل کا حل تب ہی ممکن ہے جب خواتین مرد کے شانہ بشانہ مل کر کام کرے۔جذبہ ڈسٹرکٹ فورم میں وکلاء یوتھ،خواتین ، میڈیا سمیت مختلف مکتبہ فکر کے لوگ شامل ہیں۔خواتین کے حقوق، قانون سازی، تحقیق سمیت خواتین کے مسائل پر کام کررہا ہے سیاسی عمل میں خواتین کی شمولیت سے ان کے مسائل کے حل میں آسانی ہوگی بلکہ وہ خود ان خواتین کے مسائل کے حل کیلئے آگے بڑھ سکتی ہے جس تک ہر عام خاتون کی رسائی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے سیاسی جماعتوں میں خواتین کی نمائندگی بہت کم ہے جس کیلئے ہمیں جدوجہد کی ضرورت ہے۔ پارٹیوں کے ہر شعبے میں خواتین کو نمائندگی دینے کی ضرورت ہے انہیں شمولیت کا موقع دیا جائے تاکہ انہیں آگے آنے کا موقع ملے۔