ڈیرہ اسماعیل خان (مانند نیوز) وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے ایک خصوصی تقریب میں طلبہ کے حوالے کیئے گومل یونیورسٹی کے رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر جبار خان سمیت تمام شعبہ جات کے ڈینز،ڈائریکٹر،انتظامی افتسران اساتذہ بھی موجود تھے۔
اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سکالرز شپ ڈاکٹر حامد خان نے وائس چانسلر سمیت تمام معززین کو ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے ملنے والے بےنظیر اسکالرشپ پروگرام کے حوالے سے تفصیل سے آگاہ کیا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے کہا حکومت کی جانب سے طلبہ کی توقعات سے بڑھ کر سکالر شپ کی فراہمی ایک اچھا قدم ہے اس پالیسی کا مقصد علم کا فروغ ہے طلبہ کو چاہیئے کہ وہ اپنی تعلیم پر توجہ دیں اور عملی زندگی میں ملک وقوم کی خدمت کرکے اس سکالرز شپ کے ثمرات دوسروں تک پہنچائیں انہوں نے کہا کہ ہمارا علاقہ غریب علاقہ ہے اور ہمارے طلبہ اور انکے والدین کی مالی مشکلات کا مجھے بخوبی اندازہ ہے۔ نیڈ بیسڈ اور فاٹا سکالرز شپ بھی تقسیم کا عمل بھی جلد ہی شروع کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ میری یہ کوشش ہے کہ گومل یونیورسٹی کے طلبہ کے لیئے زیادہ سے زیادہ تعلیمی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے انہوں نے سکالرز شپ سیل کے انچارج ڈاکٹر حامد خان اور انکی ٹیم کی کاوشوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے