سوات (مانند نیوز) نگران وزیر برائے مواصلات و تعمیرات محمد علی شاہ نے سیدوشریف سوات میں ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کیا۔ دورے کے موقع پر جیل سپرنٹینڈنٹ نے نگران وزیر کو جیل میں سہولیات اور دیگر امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔ دورے کے دوران نگران وزیر نے جیل میں قیدیوں کے لئے فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نیجیل بیرکوں کا دورہ کیا قیدیوں سے ملاقات کی، جوئینائل بحالی سکول گئے، کمر عمر قیدیوں سے ملاقات کی، فنی تربیت کے مرکز کا دورہ کیا اور کاریگروں سے ملاقات کی، جیل ہسپتال میں وارڈز اور او پی ڈی کا معائنہ کیا اور قیدیوں کے طعام کے لئے بنائے گئے کیچن کا بھی دورہ کیا اور مینؤ دیکھا اور کھانے کے معیار کا جائزہ لیا۔ دورے کے موقع پر قیدیوں نے نگران وزیر کے سامنے مسائل رکھے اور نگران وزیر کو عرصہ دراز سے مقدمات میں پیشرفت نہ ہونے اور زیرالتوا رہنے پر مشکلات سے آگاہ کیا جس پر نگران وزیر نے جیل سپرنٹینڈنٹ کو دربار منعقد کرنے کے احکامات جاری کئے۔ جیل دورے کے موقع پر نگران وزیر برائے مواصلات و تعمیرات محمد علی شاہ کا کہنا تھا کہ جیل سہولیات اور برتاؤ کے حوالے سے قیدیوں نے کوئی شکایت نہیں کی جو کہ اطمینان بخش بات ہے جبکہ قیدیوں کے مقدمات سے متعلق مسائل کا حل نکالا جائے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے