بٹ خیلہ (مانند نیوز)خودکشی کے دوہرے واقعے میں چچا بھتیجا جاں بحق ہو گئے نوجوان نے اپنے گاوں پلئی میں جبکہ چچا نے بٹ خیلہ ہسپتال میں خودکشی کی، تھا نہ پلئی کے پوسٹ کمانڈز صوبیدار یوسف خان کے مطابق گاؤں شیر خانہ کے نوجوان عاطف محمود ولد ایاز محمود نے اپنے چچا کی روز روز نصیحت سے تنگ آکرخود کو گولی مارکر شدید زخمی کرلیاجو ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی راستے میں دم توڑگیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی بٹ خیلہ ہسپتال میں اپنے زخمی بھتیجے کا انتظار کرنے نور محمود ولد وزیر محمود نے اس کی لاش دیکھتے ہی خود کو گولی مار کر خود کشی کر لی دونوں لاشیں اابائی گاؤں پلئی شیر خانہ پہنچنے پر پورے علاقے میں کہرام مچ گیا اور ہر آنکھ پر نم ہو گئی۔