بٹ خیلہ (مانند نیوز) ٹی بی کنٹرول پروگرام کے صوبائی کوارڈنیٹر ڈاکٹر مدثر شہزاد نے محکمہ صحت ملاکنڈ کو جدید سہولتوں سے آراستہ مو بائیل لیب و ایکسرے وین فراہم کردی ہے انٹر نیشنل ڈونر ادارے کی جانب سے خیبر پختونخوا حکومت کو فراہم کردہ چار جدید وین میں سے ایک ضلع ملاکنڈ کو کو دے دی گئی ہے اس وین کے ذریعے ملاکنڈ کے دوردرازکے مراکز صحت اور ہسپتالوں میں ٹی بی کے مریضوں کا مفت علاج کیا جائے گاعلاقے کے سماجی وسیاسی حلقوں نے صحت کے شعبے میں اس اہم پیش رفت پر ڈاکٹر مد ثر شہزاد کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔